مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی کراچی سے ناانصافی پر لوگ جمع ہوئے ہیں۔
باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں پاکستانی بننے کا درس نہ دیا جائے، یہ قوم آج بھی منظم و متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرور نہیں، ہماری قوم کے بچوں کو تعلیم سے کوئی دور نہیں کرسکتا ہے۔
ایم کیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈومیسائل کے نام پر کوٹا سسٹم رائج کیا گیا، جس نے ہمیں ملازمتوں اور تعلیم سے محروم کیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں کے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں لیکن ان کے کنکشن نہیں کاٹے جاتے ہیں۔
Comments are closed.