بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، سماعت مکمل

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 39 پیسے سے 1 روپے 68 پیسے تک مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت بجلی مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت کی گئی۔

پاور ڈویژن کی درخواست میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھر یلو صارفین کے سوا باقی تمام کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 68 پیسے مہنگی کرنے استدعا کی گئی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو دوبارہ سوچ لینا چاہیئے، پہلے سبسڈی ماہانہ300 یونٹ استعمال تک تھی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے 200 یونٹ تک محدود کرنے سے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سبسڈی کا فیصلہ تو وفاقی حکومت نے ہی کرنا ہے، نیپرا اس پر کچھ نہیں کر سکتی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں کے صارفین کے لیے ہے۔

پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ سب کے لیے بجلی کی اوسط قیمت بڑھی تو فی یونٹ اضافہ 1 روپے 39 پیسے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.