ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی، سینٹرل اور ملیر جیل سے 85 قیدی رہا

حکومت کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور قید سے رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے کراچی سے جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سزا میں کمی کے اعلان کی بدولت ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 69 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔ 

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے 2 ہزار 237 قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ پہنچا۔ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے 656 قیدیوں کی سزا میں کمی ہوئی۔

جیل حکام کے مطابق وفاقی حکومت،سندھ حکومت، آئی جی جیل اور جیل سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے سزا میں کمی کی گئی تھی۔ 

جیل حکام کے مطابق صوبے کی دیگر جیلوں میں بھی قیدیوں کو رہا اور سزاؤں میں کمی کی گئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.