حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر بھیجنے سے متعلق جامع پیکیج کی تیاری تیز کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترسیلات زر بھیجنے میں آسانی اور مزید سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانیوں کے لیے ترسیلاتِ زر بھیجنے کا جامع پیکیج تیار کررہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج کے تحت رقوم کے تناسب سے مالی مراعات و انعامات شامل ہیں۔
عمران خان نے دوران اجلاس کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ترسیلاتِ زر کے بڑھتے اعشاریے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہیں۔
وزیراعظم نے پیکیج کے حوالے سے کام کی تکمیل کو معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ منصوبے کی کڑی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل بھی بنایا جائے۔
Comments are closed.