بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی تبدیلی کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی؟ ناصر حسین شاہ نے بتادیا

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم کی عہدے سے برطرفی اور نئی حکومت کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کے بارے میں بتادیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’آج سے حکومت کی تبدیلی کے بعد سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوگی کہ پی ٹی آئہ والوں کو بھی بدترین مہنگائی نظر آنا شروع ہوجاۓ گی۔‘

واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کریگی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے عہدے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

 پی ٹی آئی نے ن لیگی صدر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے جن کو مسترد کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.