بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ادوار میں معیشت سے کھلواڑ کرنے والے معاشی استحکام پر اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشی اشاریے بہتر ہونے پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی، پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا شور مچانا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.