ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

حکومت کی ایل این جی خریداری کےلیے نجی صنعتوں کو پیشکش

حکومت نے سستی اسپاٹ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریداری کےلیے نجی صنعتوں کو پیشکش کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ بڑی فیکٹریوں کے ساتھ چھوٹی فیکٹریاں بھی گیس خرید سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 ایم ایم سی ایف ڈی سستی ایل این جی خریدی جائے گی، سستی ایل این جی خریدنے والے ری سیل نہیں کر سکیں گے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے بجائے براہ راست کسان کو سبسڈی دینا بہتر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سستا پیٹرول لائے، ہر ماہ 1 لاکھ ٹن روسی تیل پاکستان آئے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ 24 جولائی کو آزربائیجان سے سستی ایل این جی خریداری کا معاہدہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.