حکومت نے اپوزیشن قیادت پر بیرون ملک کی فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پر مشاورت کی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت ہوئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں، مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت غداری کے مقدمے میں آصف علی زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو گرفتار کرسکتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم میں غداری کے مقدمات قائم کرنے پر اختلاف رائے ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومت کو ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایک رکن نے تو وزیراعظم عمران خان سے ایبسلوٹلی ناٹ تک کہہ دیا۔
Comments are closed.