پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عوام کو روزگار دیں، افراتفری ختم کی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی بد امنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکمراں اپنا اخلاقی فرض ادا کریں، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندوستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.