اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے کے معاملے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کے لاج میں ہوئی، وزراء کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی اور زبیدہ جلال بھی شریک تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بطور اتحادی ہمیں صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، حکومتی جماعت نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔
Comments are closed.