ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کروانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔
پی ٹی آئی نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔
متفرق درخواست میں گزشتہ رات مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مذاکرات حوالے سے وزیر خزانہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے۔ نگراں حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے پر اتفاق ہونا بڑی کامیابی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔
Comments are closed.