پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

حکومت کو نئے ٹیکس ادا کرنیوالوں کو تلاش کرنا چاہیے تھا: محسن عزیز

سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی مشکل سے 7200 ارب روپے پر جائے گی، حکومت کو نئے ٹیکس ادا کرنے والوں کو تلاش کرنا چاہیے تھا۔

یہ بات انہوں نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بند صنعتوں کی بحالی کا کوئی پلان نظر نہیں آ رہا، اس صورتِ حال میں ایف بی آر کس طرح 9200 ارب روپے جمع کرے گا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر محسن عزیز نے مزید کہا کہ اس سال کی ٹیکس وصولیوں سے بمشکل قرض ادا ہو گا، یہ 13 پارٹیاں اور ایک جو باہر ہے، اس کو ملا کر میثاقِ معیشت کی بات کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنعتوں کو خطے کے ممالک کے مطابق توانائی ٹیرف دیں، ان حالات میں آئندہ مالی سال 3.5 فیصد شرحِ نمو ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.