اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بن یامین حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی حکومت سے کہا تھا کہ فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں۔
اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی حکومت نسلی کشی پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم کو اسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں ہے، نیتن یاہو صرف اپنے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.