وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ ہیں، اپوزیشن والے بیروزگار ہیں، ان میں کوئی ڈیزل بیچے گا تو کوئی ڈھول بجائے گا، کوئی چوری کر کے ملک سے بھاگے گا۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ ماضی کی نالائق حکومتوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔
محمود خان نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے لیے قرضے لیے، عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ 2023 میں پورے ملک میں کپتان کی حکومت ہوگی۔
Comments are closed.