پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو تمام چیزیں چھوڑ کر مہنگائی کو قابو کرنا چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، روز ڈالر اوپر جارہا ہے، 22 فیصد سے زائد روپے کی قدر کم ہوچکی۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، سب مہنگا کردیا گیا ہے، اس حکومت نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔
جنرل سیکریٹری ن لیگ سندھ نے کہا کہ حکومت کو تمام چیزیں چھوڑکر مہنگائی کو قابو کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو آدمی چار پیسے کماتا ہے اس کے 8 پیسے کے اخراجات کردیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک تاجر کی حالت بہتر نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
Comments are closed.