asianeuro dating china girl sex com philippine online chat room chicago asian dating sites iligan philippines militarycupid con asin video meet asian guys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کورونا ویکسین کیلئے 50 ارب 10 کروڑ دے: وزارتِ صحت

وزارتِ صحت نے وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ لیے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارتِ صحت کی جانب سے وفاقی حکومت سے یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بطور انچارج وزیرِ صحت سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 837 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ہو گئی۔

وزیرِ اعظم کی اجازت کے بعد وزارتِ صحت نے سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

ذرائع نے بتایاہے کہ سمری آج ای سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کے لیے 30 کروڑ ڈالر خرچ کیئے جائیں گے۔

وزارتِ صحت کی سمری کے مطابق یہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض منظور کیا تھا۔

اے ڈی بی نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے یہ قرض دینے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیئے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.