پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا ہےکہ حکومت کسی بھی قانون کے تحت کسی رکنِ پارلیمنٹ کو ایوان کے اندر جانے سے نہیں روک سکتی۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ فواد چوہدری کا بیان محض سیاسی ہے۔
جاوید لطیف کے مطابق وزیر اطلاعات نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں کہا کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر تحریک عدم اعتماد کو روکیں گے، دیکھتے ہیں کون ووٹ دینے آتا ہے؟
پروگرام میں نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز نے اپوزیشن کو کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ لیکن اپوزیشن نے انہیں روک رکھا ہے تاکہ ان کے لیے کوئی مسئلہ نہ ہو۔
Comments are closed.