وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکیج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفصیلات کا اعلان میں کل ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے اور پھر اسے آئندہ بجٹ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.