بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا یوسف گیلانی کی کامیابی چیلنج کرنے کا اعلان

حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کی جنرل نشست سے کامیاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کے درمیان 5 ووٹ کا فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.