بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا وفاقی، صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کے سیکرٹریز اپنے محکموں سے متعلق بجلی بچت کا پلان دیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے دوران ڈیوٹی 3 گھنٹے اے سی بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گریڈ ایک سے 18 تک دفاتر میں اے سی کے استعمال پر مکمل پابندی بھی زیر غور ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.