وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پر غور کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پر غور کیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن نے غیر ملکی معاونت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی معاونت حاصل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
Comments are closed.