سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لندن سے وطن واپس نہ آنے کے معاملے میں حکومت نے ان کے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں حکومت کا موقف ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔
اس سے قبل کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود واپس نہیں آنا، انہیں ہم واپس لائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ اس حوالے سے کافی حد تک معاملات طے ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.