حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دیں گے۔
شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ بنے بغیر 60 دن تک وزیر رہاجا سکتا ہے، تاہم اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین 17 اکتوبر کو وزیر نہیں ہوں گے، واشنگٹن میں وزیر کی حیثیت سے کل شوکت ترین اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.