ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے حکومت کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے، بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے 80 فی صد لوگ چاہتے ہوں گے کہ ہم حکومت سے باہر آجائیں۔
ایک سوال پر فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت کا ساتھ چھوڑنے کیلئے ایم کیو ایم کو ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا، صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔
واضح رہے کہ حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.