اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی، آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنیوالے حکومتی ارکان کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی فوری اجلاس بُلائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو زیادہ لمبا نہ لٹکایا جائے، ملک زیادہ دیر ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
Comments are closed.