بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آاباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک  لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے ہم  پابندی سے متعلق  سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت  کیا گیا ، یہ لوگ وہ مسودہ چاہ رہے تھے جس سے پاکستان  کا انتہا پسندی کا تاثر جائے اور  ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آبادآنا چاہتے تھے ان کی مکمل تیاری تھی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر بتا کر آتے تھے کہ کون سی سڑکیں بند کرنی ہیں، مذاکرات پر آنے سے پہلے یہ لوگ سوشل میڈیا پر پلاننگ کرکے آتے تھے ہماری بڑی کوششیں تھیں لیکن وہ ہر صورت فیض آباد آنا چاہتے تھے، وہ ایسا مسودہ چاہتے تھے جس میں سارے لوگ یہاں سے فارغ ہوجائیں سوشل میڈیا کےذریعے سڑکوں پر بے امنی پھیلانےوالوں کا قانون پیچھا کرے گا، مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا چلانےوالےلوگ سرینڈر کردیں۔

You might also like

Comments are closed.