جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حکومت کا بند راستے کھلوانے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں بند راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں فیض آباد انٹر چینج اور گرد و نواح میں موبائل سروس معطل کر کے رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج و مظاہرے کے باعث لاہور میں 16 اہم مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.