pregnant hookup instant sex hookup sites hookup agency in singapore hookup sites like craigslist hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرثانی کا فیصلہ

نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام شروع کردیا، وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت کی گئی، انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں، دنیا بھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کروا سکتے، سفارتخانوں میں بھی اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کی نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ ووٹنگ مشین کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.