اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں الیکشن فنڈز کی سمری آج وفاقی کابینہ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہم سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری آج کابینہ کے اجلاس میں بھجوا رہے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کی سمری آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ آج قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سٹیٹ بنک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر خرچ کرنے کا اختیار نہیں، قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے، فنانس ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتا۔ .
اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ہے، یہ معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حل کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.