پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاہدے کے سلسلے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج رات اسلام آباد میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت معاہدے پر عمل درآمد کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے گی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی پنجاب حکومت کی رپورٹ پر آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے فورتھ شیڈول میں شامل 90 افراد میں سے 48 کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تنظیم کا کالعدم اسٹیٹس ختم کرنے کے لیے وفاق کو سفارش کی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Comments are closed.