حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدے کے بعد منگل سے اب تک کالعدم جماعت کے 2 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کا معاملہ کل تک کے لیے ٹل گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر مطمئن نہ ہو سکی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود رہے۔
وزیر آباد اور گجرات کے درمیان دریائے چناب کے پُل پر جی ٹی روڈ چھٹے روز بھی بند ہے جبکہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کا روٹ اور جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک رواں دواں ہے۔
Comments are closed.