فیاض الحسن چوہان نے ترجمان حکومتِ پنجاب بنتے ہی اپنے سوا تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا۔
حکومت پنجاب کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیئے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے صرف ایک ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔
تحریک انصاف کے 30 سے زائد رہنماؤں کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کیا گیا تھا، پنجاب حکومت کے ترجمانوں میں ارکان اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی شامل تھے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں سے متعلق گزشتہ تمام احکامات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سے کوئی بھی ترجمان پنجاب حکومت کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے واحد ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔
Comments are closed.