حکومت پنجاب نے ڈیوٹی سے غیر حاضر 180 ڈاکٹرز کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق غیر حاضر 180 ڈاکٹرز کو 14 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق یہ ڈاکٹرز 6 ماہ سے 5 سال تک کی مدت سے غیر حاضر ہیں۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ اپنی غیرحاضری کی وجوہات سے آگاہ کریں، ورنہ ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔
ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کے لئے اقدمات کیے ہیں۔
Comments are closed.