حکومت پنجاب نے صوبے میں کھاد اور گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ مہنگی کھاد اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ڈکلیئرڈ اسٹاک ہی گودام میں رکھنے کی اجازت ہوگی، کھاد غیرقانونی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرکے اسٹاک ضبط کیا جائے۔
کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کی ڈی اے پی کے ساتھ مشروط فروخت کی اجازت نہیں، رات 8 بجے کے بعد کسی دکان پر کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ آن لائن پورٹل پر کھاد کی ترسیل اور اسٹاکس کی مانیٹرنگ کی جائے۔
Comments are closed.