امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں تعلیم، صحت، خارجہ پالیسی اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر اتفاق ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو آزما چکے ہیں، عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ہمارے پاس منظم اور ایماندار لوگ ہیں، ملک میں قرآن و سنت کا نظام لے کر آئیں گے۔
Comments are closed.