جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں، حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔

اس مرتبہ سال 2024ء میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط…

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی، پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔

این سی او سی نے یہ بھی کہا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارۂ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا ہے، پاکستانی ایئر پورٹس، پوائنٹس آف انٹری پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی ہے، تاہم ایئر پورٹس پر وبائی امراض سے متعلق نگرانی جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.