اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے سے ہو جائے گا اور نئی قیمتیں 15 فروری تک لاگو رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئے نرخ 259.34 سے بڑھ کر 272.89 روپے ہو گئے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.75 روپے اضافے سے 276.21 روپے سے بڑھ کر 278.96 روپے ہو گئی۔
Comments are closed.