اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے سال نہ کرانا حکومت کی غلطی تھی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آرہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک سوچ کو آگے نہیں بڑھائیں گے ملک آگے کیسے بڑھےگا؟18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیے گئے، آرٹیکل 148 کا نفاذنہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کو اب نیچے سے اوپر کی طرف دیکھنا ہوگا جس کا زبردست نظام لوکل گورنمنٹ ہے، ارکان اسمبلی پولیس اور پٹواری سے اوپر سوچنے کے لیے راضی ہی نہیں، گزشتہ دور میں شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور میں خرچ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ نہیں خرچ کر رہی، وفاقی حکومت کو دباؤ میں آکر سندھ کو 11 سو ارب روپے اضافی دینے پڑے۔
Comments are closed.