چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نرم پالیسی اپنا رکھی ہے۔
چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، جس میں لوگ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا اور ان کو شکست دے سکتاہے، پولیس اور پاکستان کی افواج نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نرم پالیسی اپنا رکھی ہے، یہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت، صدر پاکستان اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کو ختم کرکے نئی حکومت بنائیں گے، یہ حکومت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے، ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کا ازالہ کریں گے، اس شخص کی کنفیوژن اور نااہلی نے آپ کا معاشی قتل کیا ہے۔
Comments are closed.