جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نےکورونا وائرس کی وبا سےبچنے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا تھا ، جس میں تعلیمی اداروں کے بند کرنے کی تاریخ میں مزید اضافہ کردیا ہے، فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سےقبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا ، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ اجلاس 18مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.