چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے بینظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9000 روپے کل (پیر) سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ مستحقین 9000 روپے کی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا نہ بھولیں، اس کے ساتھ تعلیمی وظائف کی جنوری تا مارچ قسط بھی جاری کی گئی ہے۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ جن بچوں کی حاضری %70 سے زائد ہے ان کی مائیں یہ وظیفہ ضرور حاصل کریں، کسی بھی شکایت کے لیے فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں۔
Comments are closed.