بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔

سی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس سے متعلق ہنگامی بنیاد پر تمام ڈائریکٹوریٹ سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے تیمور اقبال نے مراسلے لکھ دیا اور حکومت کو ایئر پورٹس کے اعداد و شمار پیش کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں سی اے اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ سے ہنگامی بنیاد پر اعداد و شمار پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی اے اے انتظامیہ کو وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا پلان مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

سی اے اے ذرائع مطابق قطر حکومت پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے طور لینے میں دلچسپی رکھتی ہے اور شعبہ کارگو میں بھی قطر نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے حکام نے کارگو شعبہ بھی آؤٹ سورس کرنے کے لیے سفارش کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.