سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے عام انتخابات سے قبل ہی الیکشن عمل کو متنازع بنادیا ہے۔
لودھراں میں میدیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازع بنادیا ہے، بجٹ کے بعد ہر روز حکمران منی بجٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط تسلیم کی جارہی ہیں۔
سری لنکن منیجر پر تشدد اور اس کے قتل پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن وزیراعظم سے ذاتی طور پر اظہارِ افسوس کرتا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
Comments are closed.