سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے افغان صورتِ حال پر پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں نہیں لیا۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا افغان صورتِ حال پر اعتماد میں نہ لینا باعثِ تشویش ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے سوال کیا کہ افغانستان سے جو پاکستان آ رہے ہیں ان کو کونسا ویزا دیا جا رہا ہے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغانستان سے آنے والے ان افراد کے پاکستان میں قیام کی کیا مدت کیا ہو گی؟
میاں رضا ربانی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا حفاظتی اقدامات ہیں کہ یہ لوگ پاکستان چھوڑ جائیں گے؟
Comments are closed.