نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 5 روپے لیوی کی شرح بڑھائی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی۔
اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے لیوی عائد ہے، دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.