عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر 10سال بعد سیلاب آتا ہے لیکن حکومت میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دنیا نے سیلابی پانی کے لیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ڈیم بنا دیتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک 2010ء کے متاثرین آباد نہیں ہوسکے، ووٹ دینے والے عذاب میں اور لینے والے محلوں میں آرام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیکورٹی کےساتھ روزانہ بچوں کے ساتھ اسٹائل بناکر تصویریں بنواتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کے لیے اسکول اور شاہراہیں ہیں ٹینٹ نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج دیکھتے ہیں آئی ایم ایف کیا فیصلہ کرتی ہے، صرف بھوک افلاس اور مہنگائی ہے لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے خود مسائل کا شکار ہے وہ کیا مسئلہ حل کرے گی
اُنہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی بجائے لوگ عمران خان کو چندہ دیں گے۔
Comments are closed.