سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) بشیر میمن نے کہا ہے کہ حکومت انہیں دوسرے سرکاری ملازمین کے لیے مثال بنانا چاہتی ہے کہ اگر ان کی بات نہیں مانو گے تو پینشن بند ہوجائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ حکومت مجھے سرکاری ملازمین کے لیے مثال بنانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پیغام دینا چاہتی ہے کہ بات نہیں مانو گے تو پینشن بند ہو جائے گی، بات نہیں مانو گے تو ذلیل بھی کیا جائے گا اور جیل بھی بھیجا جائے گا۔
Comments are closed.