وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاور، پٹرولیم سیکٹر کی فنڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو کوئلے، آر ایل این جی اور آر ایف او پر پاور پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے درکار ایندھن کی ضرورت اور فنڈز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق بجٹ سبسڈی سے آر ایل این جی اور آر ایف او کے لیے حکومتی مدد پر بھی غور کیا گیا، جبکہ وزیر خزانہ نے لوڈشیڈنگ فوری کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
مفتاح اسماعیل نے خزانہ، پاور اور پٹرولیم ڈویژنز کو بجلی کی بلا تعطل اور شفاف تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیرخزانہ نے ایندھن کی فراہمی کے انتظام کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.