galaxy s10 stereo hookup ford escort zx2 sr ecu hookup boyne tannum hookup rules 4 foot by 8 foot solar panel hookup best site to hookup with older woman gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت قوم کو غذائی قلت کا تحفہ دینے جارہی ہے، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گیس بحران اور مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کھاد کے سنگین بحران سے ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، کسان چھوٹا ہو یا بڑا سب کی کمر میں خنجر گھونپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کھاد کی بوری 2500 جبکہ ڈی اے پی 10ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ماضی میں شرطیں لگا کر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کو پھانسی ہو جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی بوائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہو چکی ہے، کیا حکومت چاہتی ہے کہ آٹے کی قیمت 100 روپے کلو سے بھی تجاوز کر جائے؟

حمزہ شہباز نے کہا کہ کھاد مافیا کو کھلی چھٹی دینے والی حکومت مجرمانہ طرز عمل کی مرتکب ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ کسانوں کو لوٹنے والا مافیا حکمرانوں کے دائیں اور بائیں بیٹھا ہوا ہے، حکومت کا کسان پیکج بھی ایک اور جھوٹا وعدہ اور سبز باغ نکلا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.