وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی۔
اپنے بیان میں خور شید شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی مدت سے تجاوز کی قیاس آرائیوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کریں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت اقتدار پر بٹھائے جانے والے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر چھوڑ دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام گواہ ہیں ہم نے ظلم و جبر برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی نہ سیاست۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں عالمی حالات میں دشمن ہمیں بند گلی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں اور ان کے مثبت اور دور رس نتائج نکلیں گے۔
Comments are closed.